باب: ایمان کے کاموں کا بیان
(۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : ایمان ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں رکھتا ہے اور حیا (بھی) ایمان کی (شاخوں میں سے) ایک شاخ ہے۔
باب :(اس بیان میں کہ پکا) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان ایذا نہ پائیں۔
(۱۰)۔ سیدنا عبد اللہ بن عمروؓ نبیﷺ سے بیان کرتے ہیں آپﷺ نے فرمایا : (پکا) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان ایذا نہ پائیں (اور اصل) مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن کی اللہ تعالیٰ نے ممانعت فرمائی






0 comments:
Post a Comment